سائفر ڈرامہ: ’کیس خصوصی عدالت میں جائے گا‘

وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ سائفر ڈرامے کے جرم میں شاہ محمودقریشی بھی شامل ہیں ریاست کی مدعیت میں یہ مقدمہ عدالت میں جائےگا اور یہ مقدمہ خصوصی عدالت میں چلایا جائے گا۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائفر کے معاملے پر ایف آئی اے انکوائری کرے گی، نوٹسز جاری کیےگئے، ایف آئی اےفیصلہ کریگی چیئرمین پی ٹی آئی پرکس جرم کے تحت مقدمہ بنے گا سائفر انکوائری میں پیش نہیں ہوں گے تو گرفتاری بھی کی جاسکتی ہے۔

راناثنااللہ نے کہا کہ اعظم خان نے بیان لکھوانےکے بعد پڑھا اور خود اس پر دستخط کیے اعظم خان کا اپنے گھر والوں سے رابطہ تھا اعظم خان کے مطابق وہ پشاور میں اپنے دوست کے گھر پر تھے اعظم خان نےکوئی نئی بات نہیں کی حقائق کی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خفیہ دستاویزات کو پبلک کیا اور بعد میں کہا کہ مجھ سےگم ہو گئے سائفرکی کاپی جویہ کہتے تھے کہ گم ہو گئی ایف آئی اے اس سے متعلق پوچھےگی اعظم خان نےبیان میں واضح کہاجوہوااس سے بچا جا سکتا تھا اعظم خان نے بیان 164 کا بیان مجسٹریٹ کےسامنے ریکارڈ کرایا۔