نایاب گلابی ڈولفن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

گلابی ڈولفن

امریکی ریاست لوزیانا کے سمندر میں نایاب گلابی ڈولفن کی تیراکی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نایاب گلابی ڈولفن کی ویڈیو تھرمن گوسٹن نامی شہری نے بنائی جو 20 سال سے زائد عرصے سے مچھلیاں پکڑ رہے ہیں۔

گوسٹن نے گزشتہ دنوں خلیج میکسیکو کے قریب کیمروب پیرش میں ایک نہیں بلکہ دو گلابی ڈولفن دیکھیں اور اس کی ویڈیو فیس بک پر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

چند سیکنڈ کی ویڈیو میں نایاب گلابی ڈولفن کو تیراکی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

گوسٹن نے کہا کہ ڈولفن دیکھنے کا عادی ہوں لیکن اس نایاب گلابی ڈولفن کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔

امریکی شہری نے کہا کہ میں اکثر مچھلی پکڑنے جاتا ہوں لیکن اس سال لوزیانا کا یہ میرا تیسرا سفر تھا میں بہت خوش قسمت رہا کہ گلابی ڈولفن دیکھی اور اس کی ویڈیو بنالی۔

گوسٹن کا کہنا تھا کہ بہت لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی یہاں گزاری ہے لیکن وہ یہ نظارہ نہیں دیکھ سکے۔

انہوں نے اس تجربے کو ناقابل فراموش قرار دیا۔