بیرون ملک قید پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

پنجاب جیلوں قیدیوں

بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔

وزارت خارجہ نے اعداد و شمار ایوان کے سامنے رکھ دیے جس کے مطابق بیرون ملک جیلوں میں 12ہزار سے زائد پاکستانی قید ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں 3100 اور سعودی عرب 3100پاکستانی قید ہیں۔ ابوظہبی 1612، دبئی میں 1488پاکستانی قید ہیں۔

جدہ میں 1504، ریاض کی جیلوں میں1596 پاکستانی قید ہیں۔ قطرمیں 209، ترکی میں 329 اور یونان میں 811پاکستانی قید ہیں۔

عراق میں 672، منامہ 208، اسپین 115 اور چین میں 239پاکستانی قید ہیں۔ جرمنی میں 119، آسٹریلیا میں 44 ، امریکا میں 98، ملائیشیا کی جیلوں میں 151، کویت 55، برطانیہ میں 275 پاکستانی قیدی موجود ہیں۔

ڈنماک کی جیلوں 32، سری لنکا 94، مالدیپ میں 21 پاکستانی موجود ہیں۔ افغانستان میں 13، اردن میں 12، نائجیریا میں8 پاکستانی قیدی ہیں۔