منوج باجپائی کو ’بھکاری‘ کا طعنہ کس نے دیا؟ اداکار نے بتادیا

منوج باجپائی

بالی ووڈ کے معروف اداکار منوج باجپائی کا کہنا ہے کہ دوست نے 50 روپے ادھار مانگنے پر بھکاری کا طعنہ دیا جسے آج تک نہیں بھول سکا ہوں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں اداکار منوج باجپائی نے بتایا کہ 12ویں کے امتحان کے بعد مستقبل کے لیے کوئی منصوبہ نہیں تھی لیکن ایک روز انہیں اپنے دوست کے دہلی آنے کا پتا چلا تو انہوں نے بھی دہلی جانے کا ارادہ کرلیا۔

منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ میرے بچپن کے دوست دہلی یونیورسٹی میں داخلے کے لیے گاؤں سے دہلی آرہے تھے جب مجھے دوست کے دہلی آنے کا پتا چلا تو میں نے اس سے کہا کہ مجھے بھی ساتھ لے چلو، اس نے مجھ سے پوچھا کہ تمہارے پاس پیسے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ مجھے اس وقت نہیں معلوم تھا کہ دہلی کے لیے ٹکٹ ریزرو کروانی پڑتی تھی، میں نے دوست سے ٹکٹ کے پیسوں کا پوچھا تو اس نے مجھے بتایا کہ ٹکٹ پچاس روپے کا ہے۔

اداکار نے کہا کہ میرے پاس اس وقت پچاس روپے بھی نہیں تھے میں نے دوست سے کہا کہ وہ میرے ٹکٹ کے پیسے دے میں بعد میں واپس کردوں گا۔

منوج باجپائی نے بتایا کہ میں نے پیسے مانگے تو دوست نے مجھے بھیک منگا کہہ کر پکارا اور کہا کہ ’بھیک منگا آدمی تو کب چکائے گا‘ تو پنڈت ہے تو تجھے پچاس روپے دان کردیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس روز مجھے خیرات کے طور پر پچاس روپے کا قرض ملا تھا۔

واضح رہے کہ منوج باجپائی شیکھر کپور کی فلم ’بینڈٹ‘ کوئن سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا لیکن فلم ساز رام گوپال ورما کی فلم ’ستیا‘ نے انہیں سپر اسٹار بنا دیا۔