پٹرولیم ڈیلرز کا مطالبہ، عوام ایک اور اضافی بوچھ کے لئے تیار ہوجائیں

پیٹرول کی قیمت

کراچی : پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے مارجن میں 81.16فیصد تک اضافے کا مطالبہ کردیا ہے، منظوری پر پیٹرول پر فی لیٹرمارجن 7 روپے سے بڑھ کر12.65روپے ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے اپنے مارجن میں اضافے کےلیے عام شہریوں کو ہدف بنالیا، پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے مارجن میں81.16فیصد تک اضافے کا مطالبہ کردیا ہے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ ڈیلر مارجن میں اضافے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالاجارہاہے۔

ایسوسی ایشن نے فی لیٹرڈیزل پر ڈیلر مارجن میں5.67 روپےاضافے کا مطالبہ کیا، منظوری پرڈیزل پرفی لیٹرمارجن7روپے سے بڑھ کر12.67روپے ہوجائے گا جبکہ فی لیٹرپیٹرول پرڈیلر مارجن میں5.65روپے اضافے کا مطالبہ کیا، جس کی منظوری پر پیٹرول پر فی لیٹرمارجن 7 روپے سے بڑھ کر12.65روپے ہوجائے گا۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ ڈیلرمارجن میں اضافہ ہونےپرقیمت کاحصہ بنےگا، ایک سال پہلےحکومت ڈیلرمارجن میں69.49فیصدتک اضافہ کرچکی ہے ، حکومت نےگزشتہ سال ڈیلرمارجن میں فی لیٹر2.87 روپے تک اضافہ کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس وقت پیٹرول کےفی لیٹرمیں ڈیلرمارجن کاحصہ2.77فیصد اور ڈیزل کےفی لیٹرمیں ڈیلرمارجن کاحصہ2.76فیصدبنتاہے، ڈیلرزایسوسی ایشن نے کہا کہ بجلی کی قیمت،تنخواہیں بڑھنےسےبھی مارجن میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے، مہنگائی،لاگت بڑھنےسےمارجن میں اضافہ ناگزیرہے۔

ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل سےغیرمعینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور کہا تھا کہ مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پرہے، یوٹیلیٹیز بلز اور دیگرمالی لاگت کے باعث اخراجات بڑھ چکے ہیں، موجودہ مارجن میں آمدن نہ ہونے کے برابرہے، حکومت ڈیلرز ایسوسی ایشن کو نظرانداز کرنے کے بجائے فی لیٹرمارجن میں فی الفور اضافہ کرے۔