کراچی سے حیدرآباد جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار

کوچ حادثہ

جامشورو: سندھ کے دارالحکومت کراچی سے حیدرآباد جانے والی مسافر کو چ  حادثے کا شکار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹر وے پر مسافر کوچ  اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افردا زخمی ہوگئے ہیں۔

ایم نائن موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ کراچی سے حیدرآباد جارہی تھی۔