ٹوئٹر چھوڑ کر تھریڈز پر آنے والے صارفین مایوس ہونے لگے

ٹوئٹر چھوڑ کر تھریڈز پر آنے والے صارفین مایوس ہونے لگے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ کو مقابلے میں میٹا کی جانب سے بنائے گئے سوشل پلیٹ فارم ’تھریڈز‘ پر اکاؤنٹ بنانے والے صارفین مایوس ہونا شروع ہوگئے۔

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی جانب سے پلیٹ فارم پر طرح طرح کی پابندیوں سے تنگ صارفین نے بڑی تعداد میں تھریڈز پر اکاؤنٹ بنائے تھے اور اسے ٹوئٹر کا متبادل قرار دیا جا رہا تھا۔

مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تھریڈز پر اکاؤنٹ بنانے والے صارفین اب مایوس ہونے لگے ہیں اور انہیں ٹوئٹر کی یاد آ رہی ہے۔

متعلقہ: ’تھریڈز‘ پر اکاؤنٹ بنانے والوں کیلیے بُری خبر آگئی

وہ ٹوئٹر صارفین جنہوں نے تھریڈز پر اکاؤنٹ بنائے تھے، اب اس کی خامیوں کے بارے میں اظہارِ خیال کر رہے ہیں۔ ٹوئٹس ملاحظہ کیجیے:

میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 جولائی کو جب تھریڈز کو لانچ کیا گیا تھا تو ایک ہفتے کے دوران اس کے استعمال کرنے والوں کی تعداد 49 ملین تھی جو اب آہستہ آہستہ کم ہوتے ہوئے 23 ملین ہوگئی ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ صارفین کی تعداد میں کمی کی بہت سے وجوہات ہیں جن میں سے بڑی وجہ اس کا انسٹاگرام سے منسلک ہونا اور نئے مواد کی تشہیر نہ کرنے کی پالیسی ہے۔

تھریڈز پر اکاؤنٹ بنانے کیلیے اسے انسٹاگرام سے منسلک کیا جاتا ہے۔ تھریڈز پر صارف کو وہی یوزر نیم ہوتا ہے جو اس نے انسٹاگرام پر رکھا ہے۔