فائزہ خان ’باربی‘ بن گئیں

فائزہ خان

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ فائزہ خان ’باربی‘ بن گئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ فائزہ خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں گلابی ٹی شرٹ اور گلابی گلاسز پہنے سفر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فائزہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بی فار باربی۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ فائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیو، تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی فائزہ خان نے ساتھی اداکار جنید جمشید نیازی کے ساتھ ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں فائزہ خان ’رامین‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جنہیں یونیورسٹی کے دوست جنید جمشید نیازی (واصف) سے محبت ہوتی ہے لیکن واصف گھر والوں کی مرضی سے فرحت سے شادی کرلیتے ہیں جس پر رامین خودکشی کی کوشش کرتی ہیں۔

’بےبی باجی‘ کی دیگر کاسٹ میں سینئر اداکار ثمینہ احمد، منور سعید، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، سیدہ طوبیٰ انور، فضل حسین، عینا آصف ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔