شہریوں کے لیے خوشخبری، بسوں کی ایک اور کھیپ کراچی پہنچ گئی

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا ہے کہ بسوں کی ایک اور کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے، چند دنوں میں نئے روٹس شروع کیے جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری سنادی، انھوں نے بتایا ہے کہ بسوں کی ایک اور کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ چند دنوں میں شہریوں کے لیے نئے روٹس شروع کیے جائیں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ نئی بسوں کی آمد سےعوام کو سفر میں مزید آسانی ہوگی، وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ کے مطابق اگست اور اکتوبر میں مزید بسیں کراچی پہنچیں گی۔

واضح رہے کہ صوبہ سندھ کے وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل میمن نے بی آر ٹی منصوبے کو صوبے بھر میں شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

وزیر کا کہنا تھا کہ مطابق تمام اضلاع کے عوام پیپلز بس سروس جیسی سروس شروع کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔