محمد عامر جلد برطانوی شہری بن جائیں گے!

سابق قومی فاسٹ بولر محمد عامر جلد دہری شہریت کے حامل ہو جائیں گے اور عن قریب وہ برطانیہ کے شہری کا درجہ حاصل کر لیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر برطانوی شہری بننے کے قریب ہیں اور وہ آئندہ کاؤنٹی سیزن میں ڈربی شائر کو بطور مقامی کھلاڑی کے جوائن کریں گے۔

برطانوی شہری بننے کے بعد دا ہنڈریڈ میں بھی وہ بطور مقامی کھلاڑی کھیلیں گے۔

محمد عامر جو اس سے قبل غیر ملکی کھلاڑی کے طور پر کاؤنٹی کرکٹ میں ایسیکس اور گلوسٹر شائر کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں نے 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہا تھا۔