گھوڑے کا شیر کی خالہ ’’بلی‘‘ سے اظہار محبت، ویڈیو نے دھوم مچا دی

محبت کا جذبہ ہر ایک میں پایا جاتا ہے جس میں جانور بھی شامل ہیں ان دنوں سوشل میڈیا پر گھوڑے کے شیر کی خالی یعنی بلی سے اظہار محبت کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

محبت وہ زبان ہے جو خاموش اظہار میں بھی سب کچھ کہہ دیتی ہے اور یہ جذبہ صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانوروں میں بھی ہوتا ہے جس کا منفرد اظہار دیکھنے والوں کو حیران کر دیتا ہے۔

انسان اور جانوروں سے دوستی کی ویڈیوز آئے دن وائرل ہوتی رہتی ہیں لیکن آج ہم آپ کو دو انتہائی مخالف جانوروں میں محبت کی ویڈیو دکھا رہے ہیں جس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھوڑا اپنے اصطبل میں کھڑا ہے اور گردن باہر کی جانب نکال کر شیر کی خالہ کہلائی جانے والی بلی کے ساتھ پیار و محبت کے ساتھ پیش آ رہا ہے۔

گھوڑا پہلے اپنا منہ بلی کے سر پر پھیرتا ہے اور پھر اسے پیار کرتا ہے۔ بلی بھی اپنے سے کئی گنا بڑے جانور سے خوفزدہ ہونے کے بجائے اس کے محبت بھرے لمس سے محظوظ ہوتی ہے۔

 

یہ 16 سیکنڈ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور صرف دو روز میں اب تک ڈھائی کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ لگ بھگ 5 لاکھ افراد نے اس پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے 60 ہزار کے لگ بھگ افراد اس کو ری ٹوئٹ کر چکے ہیں