اسلام آباد: وفاقی وزیر اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری کا کہنا ہے ہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں جانے کی تیاری مکمل کر رکھی ہے۔
شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسمبلی کی مدت پوری اور انتخابات آئین مطابق کروانے کے حامی ہیں، سابق صدر آصف علی زرداری کی کوششوں سے تیسری اسمبلی مدت پوری کر رہی ہے، اہم نے تیاری مکمل کر رکھی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آصف علی زرداری کی قیادت میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی فتح عوام کی ہوگی، پیپلز پارٹی کا ہر کارکن بلاول بھٹو زرداری کا سفیر ہے، ’وزیر اعظم بلاول‘ عوام کا مقبول نعرہ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے خارجہ امور میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوا لیا ہے، انہوں نے پاکستان سے خفا مملکت کو پاکستان کا دوست بنا لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے شاندار مستقبل کی ضمانت ہیں، بی آئی ایس پی کا دائرہ وسیع ہوگا ریاست کے ثمرات غریبوں تک پہنچائیں گے۔