’گیس نہیں، منہ سے آگ نکال کر کھانا بناؤں‘

بے بی باجی

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں گیس نہ آنے پر عذرا بھڑک اٹھیں۔

ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد (بے بی باجی)، منور سعید (صدیقی صاحب)، سعود قاسمی (جمال)، جویریہ سعود (عذرا)، حسن احمد (نصیر)، سنیتا مارشل (اسما)، جنید جمشید نیازی (واصف)، سیدہ طوبیٰ انور (فرحت)، فضل حسین (ولید)، عینا آصف (سمن)، فائزہ خان (رامین) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’عذرا شوہر جمال کو فون کرکے کہتی ہیں واپسی میں کھانا لے کر آنا۔‘ جمال کہتے ہیں کہ ’کیوں بھئی گھر میں کھانا بناؤ۔‘

عذرا کہتی ہیں کہ ’بھئی گیس نہیں آرہی اب کیا منہ سے آگ نکال کر کھانا بناؤ۔‘

جمال کہتے ہیں کہ ’منہ سے تو ہر وقت آگ نکالتی رہتی ہو تم ہر وقت تو منہ میں انگارے ہوتے ہیں بنالو۔‘

عذرا کہتی ہیں کہ ’تم بھی مجھے باتیں سنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا، بچوں کو ڈبل روٹی پر مکھن اور چینی ڈال کر دے دی ہے اگر تم نے وہی کھانا ہے تو ٹھیک ہے نہیں لاؤ کھانا۔‘

جمال کہتے ہیں کہ ’لے آؤ گا۔‘ پھر عذرا کہتی ہیں کہ ’میرے لیے مغز نہاری لے آنا۔‘ جمال یہ سن کر کہتے ہیں کہ ’میرا مغز کھا کر بھی دل نہیں بھرا جو مغز نہاری کھانی ہے اچھا لے آؤں گا۔‘