سرفرازنواز کی پی سی بی کو بڑی پیشکش

سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے بلامعاوضہ فاسٹ بولرز کی کوچنگ کے لیے خدمات پیش کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز نواز نے پی سی بی کو فاسٹ بالرز کی بلا معاوضہ کوچنگ کی پیشکش کرتے ہوئے اپنی دستیابی ظاہر کی ہے۔

سرفراز نواز گھٹنوں کی انجری کے بعد رواں سال انگلینڈ سے پاکستان آئیں گے۔ چیئرمین ذکا اشرف کے نام خط میں تین ہفتےکے لیے اپنی دستیابی سے آگاہ کر دیا۔

خط میں انہوں نے کہا کہ ایمرجنگ فاسٹ بالرز کی رہنمائی کرنا چاہتا ہوں۔

اس سے قبل انہوں نے وزیراعظم کو پاکستان کرکٹ کی صورتحال پر خط لکھا تھا۔ خط میں سرفراز نواز نے یوتھ اسپورٹس پروگرام کے آغاز پر وزیراعظم کو مبارکباد دی اور پی سی بی کی اندرونی سیاست پر توجہ دینےکی درخواست کی۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ پی سی بی کی اندرونی سیاست سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے نجم سیٹھی کے حواری ذکااشرف کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں، وزیراعظم ذکااشرف کے چیئرمین بننے کے راستےمیں رکاوٹوں کا نوٹس لیں۔