ورلڈکپ: ہرشل گبز نے پاکستان سے متعلق کیا پیشگوئی کی؟

سابق جنوبی افریقی بلے باز ہرشل گبز نے پاکستان کو آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے لیے فیورٹ کے طور پر ٹیگ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سازگار حالات کی وجہ سے ٹاپ فور میں پہنچ جائے گا۔

ایک مقامی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے گبز نے کہا کہ پاکستان بعض اوقات غیرمستقل مزاجی کا شکار ہوتا ہے لیکن یہ کافی خطرناک ٹیم ہے۔

گبز نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں ہمیشہ ایک ایکس فیکٹر ہوتا ہے جو انہیں خطرناک بناتا ہے۔

بابر اعظم کو "بہترین بلے بازوں میں سے ایک” قرار دیتے ہوئے گبز نے میدان میں مستقل مزاجی اور کھلاڑیوں سے برتاؤ کی بھی تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر جانتے ہیں کہ رنز کیسے بنانے ہیں انہیں رنز بنانے کی فکر ہوتی ہے اسے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ وہ کتنے رنز بنا رہا ہے وہ کبھی مطمئن نہیں ہوتا۔

گبز نے کہا کہ کپتان کو معلوم ہے کہ اپنی اسٹرائیک ریٹ کو کیسے بہتر کرنا ہے۔