’سمن کا رشتہ آیا تھا، ہاں کہہ دی‘

بے بی باجی

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں شہناز نے سمن کے رشتے کے لیے ولید کو چھوڑ کر کسی دوسرے لڑکے کے لیے ہاں کردی۔

ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد (بے بی باجی)، منور سعید (صدیقی صاحب)، سعود قاسمی (جمال)، جویریہ سعود (عذرا)، حسن احمد (نصیر)، سنیتا مارشل (اسما)، جنید جمشید نیازی (واصف)، سیدہ طوبیٰ انور (فرحت)، فضل حسین (ولید)، عینا آصف (سمن)، فائزہ خان (رامین) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’شہناز، اسما کے گھر آتی ہیں اور کھانے پر بے بی باجی کو بتاتی ہیں کہ سمن کا رشتہ آیا تھا، رشتہ اچھا تھا تو والد نے ہاں کردی۔‘

یہ سن کر بے بی باجی کہتی ہیں کہ ’اللہ سمن کے نصیب اچھے کرے، جہاں جائے گی گھر کو جنت بنادے گی۔‘وہ کہتی ہیں کہ ’اگلی مرتبہ آؤ تو سمن کو ضرور لے کر آنا اور اس کو میرا بہت پیار دینا۔‘

اسما کہتی ہیں کہ ’شہناز اتنی جلدی کیا تھی ابھی تو سمن پڑھ رہی تھی۔‘ شہناز کہتی ہیں کہ ’جلدی مجھے نہیں سمن کے ابو کو تھی، انہوں نے کہا کہ بہت اچھا رشتہ ہے اور اچھے رشتے بار بار نہیں آتے اس لیے فوراً ہاں کردی۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’عذرا بھابھی آئی تھیں انہوں نے بتایا تو یقین نہیں آیا تھا۔‘ شہناز کہتی ہیں کہ ’عذرا کو کیسے معلوم میں نے تو کسی کو نہیں بتایا۔‘

اسما کہتی ہیں کہ ’سمن سے کہنا کہ ولید سے ابھی کچھ نہ کہے، ویسے کوئی فائدہ نہیں یہ بات کرنے کا لیکن آپ کو نہیں لگتا کہ سمن کے لیے ولید زیادہ اچھا لڑکا تھا۔‘

شہناز کہتی ہیں کہ ’تمہیں کیا لگتا ہے کہ میں نے سمن کے ابو سے یہ بات نہیں کی ہوگی، بس وہ اس وقت بیٹی کے باپ بن کر اس کے اچھے مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور یہاں کے سارے حالات تو تمہارے سامنے ہی ہیں۔‘

کیا سمن کی ولید سے شادی ہوگی؟ یہ جاننے کے لیے ’بے بی باجی‘ کی اگلی قسط دیکھیں۔