رکن اسمبلی عالیہ کامران نے اسلامیہ یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل ایوان میں اٹھا دیا

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا ویڈیو اسکینڈل ایوان میں اٹھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل کی قومی اسمبلی میں گونج سنائی دینے لگی، رکن اسمبلی عالیہ کامران نے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کیا۔

انھوں نے کہا اگر یہ سب کسی مدرسے میں ہوتا تو ہاہاکار مچ جاتی، ہر فرد اور میڈیا توجہ دلا رہا ہوتا، لیکن اس معاملے پر سب کو سانپ سونگھ گیا ہے، انھوں نے واقعے کی تحقیقات کرانے اور رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈرگ اسکینڈل: نگران وزیراعلیٰ نے تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی بنادی

جماعت اسلامی کے مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا ساڑھے 5 ہزار طالبات کی ویڈیوز کی خبریں ہیں، تعلیمی اداروں میں نشہ سپلائی کیا جا رہا ہے، حکومت بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی سمیت تمام جامعات کی مانیٹرنگ کا مکینزم بنائے۔