ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی اپنے مداحوں کے ساتھ بنگالی زبان میں گفتگو کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ کو ایک جگہ پر بیٹھ کر بنگالی کی کچھ سطریں یاد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس کے بعد عالیہ بھٹ اداکار رنویر سنگھ کے ہمراہ اسٹیج جاتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ بنگالی زبان میں گفتگو شروع کرتی ہیں۔ دو جملے بولنے کے بعد وہ سطریں بھول جاتی ہیں جس پر رنویر سنگھ ان کا ساتھ دیتے ہیں۔
دراصل عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ بہت جلد ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں مرکزی کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ فلم کی تشہیر کے سلسلے میں بالی وڈ اسٹارز آج کلکتہ پہنچے اور مداحوں کے ساتھ وقت گزارا۔
’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں عالیہ بھت رانی نامی بنگالی لڑکی کا مرکزی کردار بنھاتے ہوئے نظر آئیں جس کیلیے انہوں نے بنگالی زبان کے کچھ جملے سیکھے ہیں۔
عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے فلم ’گلی بوائے‘ میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کی تھی اور فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں خوبصورت کیمسٹری شیئر کرنے کیلیے تیار ہیں۔ فلم 28 جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔
فلم کے آفیشل ٹیزر نے دیکھنے والوں کو مسحور کیا۔ اس میں کوئی ڈائیلاگ شامل نہیں ہے بلکہ بیک گراؤنڈ میں گانا ’تم کیا ملے‘ سنا جا سکتا ہے جو معروف گلوکار اریجیت سنگھ نے گایا ہے۔
فلم کے ٹیزر نے دیکھنے والوں کو سُپر اسٹار شاہ رخ خان اور مقبول اداکارہ کاجول کی فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کی یاد دلا دی جس میں دونوں کی خوبصورت کیمسٹری کو کافی پسند کیا گیا تھا۔
1 منٹ 19 سیکنڈ طویل ٹیزر میں عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ، دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی کی جھلک دکھائی گئی۔