بھارت ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا

بھارت ورلڈ کپ 2023 سے قبل آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے کہا ہے کہ ہندوستان ورلڈ کپ سے قبل ایک روزہ بین الاقوامی سیریز میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا اور انگلینڈ سے ٹیسٹ میچوں میں مقابلہ کرے گا۔

ہندوستانی ٹیم ہوم سیزن میں 16 بین الاقوامی میچ کھیلنے والی ہے جس میں پانچ ٹیسٹ، تین ون ڈے اور آٹھ ٹوئنٹی 20 شامل ہیں۔

آسٹریلیا 22 ستمبر سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستان کا دورہ کرے گا جو موہالی، اندور اور راجکوٹ میں منعقد ہوں گے۔

ورلڈ کپ کے بعد وہ آسٹریلیا کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گے، جو 23 نومبر سے ویزاگ میں شروع ہوں گے۔

ہندوستان 25 جنوری سے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرے گا، جو حیدرآباد، ویزاگ، راجکوٹ، رانچی اور دھرم شالہ میں کھیلی جائے گی۔

افغانستان بھی 11 جنوری سے تین ٹی ٹوئنٹی کھیلتے ہوئے اپنے پہلے وائٹ بال کے دو طرفہ دورے کے لیے بھارت کا دورہ کرے گا۔

دو بار کا چمپئن ہندوستان اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز آسٹریلیا کے خلاف 8 اکتوبر کو چنئی میں کرے گا۔