کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس مقابلے کے وقت شہری کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو سامنے آگئی۔
اسٹریٹ کرمنلز کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔ ملزمان نے ایک خاتون اور ایک بزگ شہری کو یرغمال بنایا تھا۔ ملزمان فرار ہونے کا راستہ مانگتے رہے تاہم پولیس افسر گرفتاری کا کہتے رہے۔
ملزمان یرغمال خاتون اور بزرگ شہری کو مارنے کی دھمکی دیتے رہے۔ ویڈیو میں پولیس مقابلے سے پہلے اور مقابلے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
پولیس سے مقابلے کے دوران دونوں ملزمان مارے گئے۔