اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ کی پہلی جھلک نے دھوم مچادی۔
سکس سگما اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں ہمایوں اشرف (کبیر)، مومنہ اقبال (فلک)، سلمان سعید اور مشال خان (نوال)، دانیہ انور مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔
ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی طاہر نذیر نے لکھی ہے۔
پہلی جھلک میں دکھایا گیا ہے کہ فلک ریسٹورنٹ میں سیلفی لے رہی ہوتی ہیں تو تصویر میں پیچھے کبیر نظر آرہے ہوتے ہیں وہ انہیں ٹوکتی ہیں کہ آپ میری تصویر میں آئے جارہے ہیں۔
بعدازاں فلک اور کبیر کی ملاقات ایک شادی میں ہوتی ہے اور دونوں محبت کرنے لگتے ہیں۔
جب دانیہ انور کبیر کا رشتہ فلک کے گھر لے کر جاتی ہیں تو رشتے سے انکار کردیا جاتا ہے یہ سن کر فلک غصے میں آجاتی ہیں۔
فلک کہتی ہیں کہ ’آپ کو ہضم نہیں ہورہا ہوگا کہ ایک نوکر کی بیٹی کے لیے اتنا اچھا رشتہ آگیا اور آپ کی بیٹی گھر میں بیٹھی ہے۔‘
احسان فراموش کی پہلی جھلک کو مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور اس کی پہلی قسط کا انتظار کیا جارہا ہے۔