انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی پریس کانفرنس میں ’باربی‘ کا گانا لگ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایشیز سیریز کے پانچویں اور آخری میچ سے قبل انگلش کپتان بین اسٹوکس پریس کانفرنس کرنے آئے تو فاسٹ بولر مارک ووڈ نے مائیک پر باربی گانا چلا دیا۔
بین اسٹوکس ’باربی‘ کا گانا سن کر پہلے تو حیران رہ گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’بین اسٹوکس نے اوپر موجود مارک ووڈ کو پکارتے ہوئے کہا کہ ’ووڈی‘۔‘
🎙️ As Ben Stokes was sitting down for his pre-match press conference…
Mark Wood decided to hijack the microphone and have a bit of fun 😂
Barbie 1-0 Oppenheimer. #EnglandCricket | #Ashes pic.twitter.com/eXWeRhaEiK
— England Cricket (@englandcricket) July 26, 2023
واضح رہے کہ امریکی ہدایت کارہ گریٹا گریویگ کی باربی نے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔
جمعہ کو ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ کی ایڈونچر فینٹسی فلم نے ریلیز کے ساتھ ہی امریکی باکس آفس پر 15 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔
عوام نے باربی کی معصوم اور رنگین دنیا کو فادرآف دی اٹامک بم اوپن ہائیمرکے پچھتاووں سے بھری کہانی پرترجیح دی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی باربی ٹرینڈ چل پڑا، گوگل بھی باربی کے گلابی رنگ میں رنگ گیا۔
باربی کے دیوانے فنکاروں نے باربی کا روپ دھار کر تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔