دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آزادی اظہار کے نام پر کسی کے مذہبی جذبات کی توہین نہیں کی جا سکتی دنیا کو اسلامو فوبیا کیخلاف موثر آواز اٹھانا چاہیے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتا ہے۔ آزادی اظہار کے نام پر کسی کے مذہبی جذبات کو مجروح نہیں کیا جا سکتا۔ دنیا کو اسلامو فوبیا کے خلاف موثر آواز اٹھانی چاہیے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے فون پر بات کی جس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر بھی گفتگو کی اور اسلامو فوبیا کیخلاف اقوام متحدہ کی جانب سے اجتماعی کاروائی پر زور دیا۔