’نند نے کہا زبردستی کی شادی لگ رہی ہے رونا بند کرو‘

حرا مانی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ شادی کے روز بہت روئی تو نند نے کہا کہ رونا بند کرو زبردستی کی شادی لگ رہی ہے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف ادکارہ حرا مانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی شادی سے متعلق کھل کا اظہار خیال کیا۔

جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ آپ شادی میں کیوں روئیں آپ کی تو پسند کی شادی تھی؟

حرا مانی نے کہا کہ شادی کے روز میرے والد ٹیبل پر سب سے جاکر پوچھ رہے تھے کہ آپ کو کچھ لا کر دوں، تو سب دھنلا سا ہوگیا تھا بس مجھے وہی نظر آرہے تھے، میری وہ بکواس لسٹ جس کا مجھے آج تک دکھ ہے جو میں نے ابو کو دی تھی وہ انہوں نے ساری پوری کریں۔

انہوں نے کہا کہ میرے ابو نے فرمائشیں پوری کرنے کے لیے اپنے دوست سے ادھار پیسے لیے تھے لیکن بعد میں وہ ادھار مانی نے ادا کردیا تھا۔

حرا مانی نے کہا کہ جب شوٹنگ پر ہوتی تھی تو والد بچوں کو سنبھالتے تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے زندگی میں کبھی کسی چیز کے لیے جدوجہد نہیں کی، انڈسٹری میں آئی تو یہاں بھی جھٹ سے اداکاری کے مواقع ملتے چلے گئے۔

حرا مانی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل دو بول، میرے پاس تم ہو، بندش سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ حرا مانی نے 2008 میں میزبان و اداکار سلمان ثاقب شیخ (مانی) کے ساتھ شادی کی تھی۔