سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کا اعلان

وزیر خزانہ آزادکشمیر کرنل (ر) وقار احمد نے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کے حوالے سے خوشخبری سنا دی۔

وزیرخزانہ نے اعلان کیا ہے کہ گریڈ 1 تا 16 ملازمین کی تنخواہوں میں 35فیصد اضافہ کیا جائے گا جب کہ گریڈ 17 سے زائد ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ آزادکشمیر میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے اس وقت آزادکشمیر میں 20کلو کا آٹے کا تھیلا 1550روپےکا مل رہا ہے۔

وقاراحمد کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد اختیارات کے حوالے سے فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے آزادکشمیر میں بجلی پر سبسڈی دی جارہی ہے جو کہ حکومت پر بوجھ ہے تاہم آنے والے وقت میں بتدریج اس کاخاتمہ کیا جائےگا۔