کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 2600 روپے اضافے کے بعد دو لاکھ 24 ہزار 700 روپے ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 230 روپے اضافے سے ایک لاکھ 92 ہزار 644 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا کی قدر تین ڈالر اضافے کے بعد فی اونس 1975 رہی۔
ڈالر کی قدر میں کمی
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔
آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر 59 پیسے سستا ہو کر 286 روپے 45 پیسے پر بند ہوا۔ انٹر بینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کا بھاؤ 287.04 روپے تھا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ کم ہو کر 291 روپے ہے۔