خوفناک حادثے کی ویڈیو نے دل دہلا دیے

بھارت کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک کے رائچور ضلع میں تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے تصادم کے دوران طالب علم زد میں آگئے۔

خوفناک حادثہ گزشتہ دنوں رائچور میں سرم رام مندر کے قریب پیش آیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالب علم سڑک کنارے چھٹی کے بعد گھر جارہے ہیں اسی دوران ایک موٹر سائیکل سوار کار کو دیکھے بغیر یوٹرن لیتا ہے۔

موٹر سائیکل اور کار میں تصادم ہوتا ہے اس دوران گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوجاتی ہے اور طالب علم اس کی زد میں آجاتے ہیں۔

ویڈیو میں آس پاس کی دکانوں کے لوگوں کو طالبات کی طرف بھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم کار سوار موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ موٹر سائیکل سوار اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ طلبا کو بھی معمولی چوٹیں آئی ہیں۔