اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں عذرا نے شوہر جمال سے تھپڑ پڑنے کی ویڈیو شیئر کردی۔
ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد (بے بی باجی)، منور سعید (صدیقی صاحب)، سعود قاسمی (جمال)، جویریہ سعود (عذرا)، حسن احمد (نصیر)، سنیتا مارشل (اسما)، جنید جمشید نیازی (واصف)، سیدہ طوبیٰ انور (فرحت)، فضل حسین (ولید)، عینا آصف (سمن)، فائزہ خان (رامین) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ جمال ماں کو برا بھلا کہنے پر بیوی عذرا کو تھپڑ رسید کردیا اور انہیں ہاتھ پکڑ کر میکے چھوڑ آئے۔
عذرا کا ویڈیو شیئر کرنا تھا کہ ساتھی اداکارہ سنیتا مارشل بھی مسکرائے بنا نہ رہ سکیں اور مسکرانے کی ایموجی بنائی۔
آج کی قسط میں دکھایا گیا کہ عذرا میکے جاکر بھی نہیں بدلی ہیں اور اپنے کیے پر شرمندہ نہیں ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ ساس کے ساتھ بالکل ٹھیک کیا ہے۔
ادھر جمال بھی بھائی ولید سے کہتے ہیں کہ ’مجھے عذرا کو بہت پہلے ہی چھوڑ دینا چاہیے تھا، ان جیسی بیویاں مردوں کے آگے ہر وقت نہ شکری کا رونا روتی ہیں، مرد کبھی زندگی میں سکون نہیں پاتا، ایسی عورتیں منفی سوچ رکھتی ہیں۔