اسلام آباد : سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ برملاکہہ چکاہوں چیئرمین پی ٹی آئی کی معاشی پالیسی میں کوئی خامی نہیں تھی۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی نے جیو نیوز کو دئیے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نےسسٹم پرتنقیدکی تھی پارٹی پرنہیں، جونشرکیاجارہاہےاس کی بنیاد پرتبصرے نہ کیےجائیں۔
شبرزیدی کا کہنا تھا کہ میرامکمل انٹرویو دیکھاجائے،میں یقینی بناؤں گاغیرضروری ایڈیٹنگ نہ ہو، میں برملاکہہ چکاہوں چیئرمین پی ٹی آئی کی معاشی پالیسی میں کوئی خامی نہیں تھی، مافیا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اکنامک پالیسی چلنے نہیں دی۔