راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

راول ڈیم

اسلام آباد : راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749.65 فٹ تک پہنچ گئی، سطح سمندر کے لحاظ سے ڈیم میں پانی کی گنجائش 1752فٹ ہے۔

متعلقہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج4سے9بجے تک ڈیم کے اسپل ویز کھلے رکھے جائیں گےتاکہ پانی کی سطح کومینج کیاجاسکے۔

پیشگی تیاریوں کو مدنظر تمام رسپانس یونٹس، محکموں، مانیٹرنگ وریلیف کیمپس کوالرٹ کردیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ پولیس ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بھی دریائے کورنگ کے کنارے تعینات کیا جائے گا۔

الرٹ میں کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذہے،خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی، عوام سے اپیل کی ہےندی نالوں کو پار کرنے اور دریائے کورنگ میں جانے سے گریز کریں۔

الرٹ کے مطابق حفاظت پر مامور انتظامیہ اور اہلکاروں سے تعاون کریں۔

حالیہ بارشوں کے باعث ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،اسپل ویز کھولنے کا مقصد مزید بارشوں میں فلڈ کنٹرول لیول حاصل کرنا ہے۔راول ڈیم سے راول پنڈی شہر کو پینے کا پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔