جمال نے ولید سے معافی مانگ لی

بے بی باجی

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں جمال نے چھوٹے بھائی ولید سے معافی مانگ لی۔

ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد (بے بی باجی)، منور سعید (صدیقی صاحب)، سعود قاسمی (جمال)، جویریہ سعود (عذرا)، حسن احمد (نصیر)، سنیتا مارشل (اسما)، جنید جمشید نیازی (واصف)، سیدہ طوبیٰ انور (فرحت)، فضل حسین (ولید)، عینا آصف (سمن)، فائزہ خان (رامین) ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ جمال ماں کو برا بھلا کہنے پر بیوی عذرا کو تھپڑ رسید کردیا اور انہیں ہاتھ پکڑ کر میکے چھوڑ آئے۔

جمال بعد میں چھوٹے بھائی ولید سے کہتے ہیں کہ ’معاف کردو، وہ والدہ سے کہتے ہیں کہ ’نہ جانے امی میں اتنا کیوں نے بے خبر رہا، مجھے معاف کردیں، جو سزا دینی ہے دے دیں، لیکن مجھے اپنے آپ سے جدا نہ کریں۔‘

جمال کہتے ہیں کہ ’امی اس گھر کو چھوڑ کر نہ جائیں، اپنے نالائق بیٹے کو ایک دفعہ معاف کردیں۔‘

کیا بے بی باجی جمال، نصیر اور واصف کو معاف کردیں گی، یا پھر چھوٹے بیٹے ولید کے ساتھ چلی جائیں گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔