آئی ایم ایف کی شرط ، گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کی حکمت عملی تیار

آئی ایم ایف ٹیکس وصولی

اسلام آباد : وزارت خزانہ نے ڈیوڈینڈپلگ ان بیک اسکیم کے ذریعے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط پر گیس کا سرکلرڈیٹ کم کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے ڈیوڈینڈپلگ ان بیک اسکیم کے ذریعے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، جی ایچ پی ایل کےڈیوڈینڈ گردشی قرضےمیں ایڈجسٹ کیےجائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ او جی ڈی سی ایل کےذمہ ڈیوڈینڈکی مد میں 260 ارب روپے سےزائد کی رقم واجب الادا جبکہ پی پی ایل اورگورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کےذمہ بھی 210 ارب روپےرقم واجب الادا ہیں۔

ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن اور سوئی سدرن نے او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل کے 325 ارب سے زائد اور جی ایچ پی ایل کے 125 ارب سے زائد ادا کرنے ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پلگ ان بیک اسکیم کےذریعےرقم گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے استعمال کی جائے گی۔