‘وزیراعظم کا انٹرویو جھوٹ، خرافات اور مضحکہ خیز دعوؤں کا مجموعہ قرار’

وزیراعظم انٹرویو

لاہور : ترجمان تحریک انصاف نے وزیراعظم کا انٹرویو جھوٹ، خرافات اور مضحکہ خیز دعوؤں کا مجموعہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو پر پی ٹی آئی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کاانٹرویوجھوٹ،خرافات،مضحکہ خیز دعوؤں کامجموعہ ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ صلاحیت،اخلاق،اہلیت سےمحروم شخص کی وزارت عظمیٰ پر موجودگی خودمنصب کی توہین ہے، منی لانڈرنگ جیسے سنگین جرم میں پکڑے جانیوالے مجرم کوحکومت تھما کر پاکستان کی توہین کی گئی۔

پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اخلاقیات سےعاری شخص نے جمہوریت اوراقدارسب کاجنازہ نکالنےمیں مجرمانہ سہولت کاری کی اور 24ارب کی چوری میں مطلوب مجرم نے ایوان وزیراعظم میں بیٹھ کرانسانی حقوق کوپامال کروایا۔