کراچی میں ایک اور روٹ پر الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا اعلان

کراچی میں ایک اور روٹ پر الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا، نئے روٹ پر الیکٹرک بس سروس آج سےشروع کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے شہریوں کے لیے ایک نئے روٹ پر الیکٹرک بس سروس شروع کی جارہی ہے، روٹ چیک پوسٹ 5 سے شروع ہو کر ملینیم تک جائے گا۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے بتایا کہ نئے روٹ پر الیکٹرک بس سروس آج سےشروع کی جائے گی، کراچی میں نیا روٹ 18 کلومیٹر طویل ہوگا۔

شرجیل میمن کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ روٹ چیک پوسٹ 5 سےشروع ہوگا، بس صفورا چورنگی، موسمیات، کامران چورنگی، پرفیوم چوک سے ملینیم اسٹاپ تک جائے گی۔

کراچی کے شہریوں کی سہولت کے لیے الیکٹرک بس ملینیم اسٹاپ سے ہوتی ہوئی ڈالمیا سے ہو کرایم اے جناح روڈ جائے گی۔