بھارت میں دسویں جماعت کے طالب علم نے ہم جماعت طالب علم کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں دسویں جماعت کے طالب علم نے مبینہ طور پر اسکول میں اپنے ہم جمات کا گلا کاٹ دیا۔
واقعہ کانپور کے بدھنو کے علاقے پریاگ ودیا مندر انٹر کالج میں پیش آیا۔
واقعے کے بعد اسکول انتظامیہ نے طالب علم کو اسپتال میں داخل کرایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں طالب علموں کے درمیان دشمنی چل رہی تھی جس کا بدلہ لینے کے لیے ملزم اپنے بیگ میں چھری رکھ کر لایا تھا۔
جب ملزم اور مقتول کا سامنا ہوا تھا جھگڑے کے بعد اس نے گلے پر چھری پھیر دی۔
پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔