شاہ رخ خان کا نام والدین نے کس وجہ سے رکھا؟ اہم انکشاف

ممبئی : بالی ووڈ انڈسٹری کے سُپر اسٹار اور کنگ شاہ رخ خان ان دنوں پھر سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں، انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنے اور بہن کے نام سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش 7سال پرانے انٹرویو میں انہوں نے اپنے اور اپنی بہن کے ناموں سے متعلق کہا تھا کہ ان کے نام ایک خاص جانور کی مناسبت سے کیوں رکھے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کا اور ان کی بہن کا نام پالتو گھوڑوں سے متاثر ہوکر رکھا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے والد اور بہن گھوڑے پالتے تھے تو یوں بہن کا نام شہناز لال رخ اور شاہ رخ بابا کے گھوڑوں کے نام پر ہی رکھا گیا تھا حالانکہ مجھے آج تک گھڑ سواری نہیں آتی۔

ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اپنی مشہور زمانہ فلم ’کرن ارجن‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ سنایا کہ میرا اور سلمان خان کا گھوڑے پر ایک سین تھا تو اس دوران میں بہت ڈر رہا تھا۔

King Khan

وہ اس لیے کہ کبھی گھڑ سواری کی ہی نہیں، اس کے بعد جب سین شوٹ ہوگیا تو بھی وہ گھوڑا مجھ سے نہیں رک رہا تھا۔اور وہ بھاگتا ہوا مجھے لے کر علاقے سے دور نکل گیا، تاہم کچھ دیر بعد وہاں سلمان خان و دیگر اسٹاف کے لوگ پہنچے اور میری جان بچائی۔

شاہ رخ خان کی پیدائش دو نومبر 1965 کو تاج محمد خان اور لطیف فاطمہ کے گھر ہوئی تھی۔ لیکن ابتدائی پانچ برسوں تک ان کی نانی نے پہلے مینگلور اور پھر بینگلور میں ان کی پرورش کی۔

شاہ رخ کی والدہ کا تعلق حیدرآباد سے، والد کا پشاور اور دادی کا تعلق کشمیر سے تھا، شاہ رخ خان سال 1978-79کے دوران پشاور بھی گئے تھے۔