انگلش کپتان بین اسٹوکس کو اسٹیو اسمتھ کا کیچ لیتے وقت جلدی خوشی منانا مہنگا پڑ گیا۔
اوول ٹیسٹ کے آخری روز انگلش کپتان بین اسٹوکس نے معین علی کی گیند پر سلپ میں اسٹیو اسمتھ کا کیچ تھام لیا لیکن خوشی مناتے ہوئے ان کے ہاتھ سے گیند گر گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹوکس کا ہاتھ ان کی ٹانگ پر لگا اور بال ہاتھ سے نکل کر زمین پر گر گئی۔
امپائر نے بھی اسٹیو اسمتھ کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔
Out or not out? 🤷♂️ #EnglandCricket| #Ashes pic.twitter.com/q2XCJuUpxM
— England Cricket (@englandcricket) July 31, 2023
ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے مزید 109 رنز درکار ہیں اور ان کی 4 وکٹیں باقی ہیں اور الیکس کیری 1 اور مچل اسٹارک بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 283 اور دوسری اننگز میں 395 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 295 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے اگر میچ ڈرا بھی ہوتا ہے تو ایشیز ٹرافی کی حقدار آسٹریلوی ٹیم ہی ہوگی۔