پاک افغان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

پاک افغان سیریز

افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاک افغان سیریز اگست میں سری لنکا کے دو شہروں ہمنٹوٹا اور کولمبو میں کھیلی جائے گی۔

سیریز کا پہلا ون دے میچ 22 اگست، دوسرا 24 اور تیسرا میچ 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق سیریز کے پہلے دونوں مقابلے ہمبنٹوٹا اور آخری میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم 27 اگست کو وطن واپس روانہ ہوگی۔ یاد رہے کہ پاکستان اس وقت آئی سی سی کی عالمی ون ڈے رینکنگ مین دوسرے نمبر پر ہے جبکہ افغانستان کا نمبر آٹھواں ہے۔