’ہر چیز کا ڈر ہے‘ ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

ژالے سرحدی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ژالے سرحدی نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مزاحیہ انداز میں لپسنگ کرتے ہوئے ڈر لگنے کی وجہ بیان کررہی ہیں۔

ژالے نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہر چیز کا ڈر ہے۔‘

ویڈیو میں وہ کہتی ہیں کہ ’پہلے مجھے اندھیرے سے ڈر لگتا تھا، پھر مجھے بجلی کا بل آیا، اب مجھے روشنی سے ڈر لگتا ہے۔‘

ژالے سرحدی نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور اس پردلچسپ کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ژالے سرحدی سوشل میڈیا پر اکثر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

ژالے سرحدی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پنجرہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کی دیگر کاسٹ میں حدیقہ کیانی، عمیر رانا، سنیتا مارشل، فرقان قریشی، جنان حسین ودیگر شامل تھے۔