کراچی : پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی نےپیوندکاریاں ختم کرکے 73کا اصل آئین بحال کیا، آصف علی زرداری نے پرامن انتقال منتقلی ممکن بناکر جمہوری تسلسل قائم کیا۔
نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ تمام فریقین کوباہمی مشاورت اور تعاون سے ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے، قومی مفادکواولین ترجیح بنا کر تمام ذمہ داران کو اتفاق رائے سے چلنا ہوگا۔
سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی نے کہا کہ ملکی اور معاشی استحکام جمہوری نظام کے تسلسل میں ہے ، پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے نومبر میں ہر صورت عام انتخابات کا انعقاد ہو ، عام انتخابات میں تاخیر سے آئینی بحران پیدا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کی مددگار سے آزادانہ،صاف و شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے ایوان میں اکریتی جماعت ہوگی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔