متحدہ عرب امارات میں ماہ اگست کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا جن کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق پٹرول، ڈیزل کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ فیول پرائس کمیٹی کے مطابق اس کا اطلاق منگل یکم اگست سے کر دیا گیا ہے۔
پٹرول سپر 98 آج سے 3.14 درہم فی لٹر ملے گا جب کہ گزشتہ ماہ جولائی میں اس کی قیمت 3.00 درہم فی لیٹر تھی۔ اس کے علاوہ اسپیشل 95 جو گزشتہ ماہ 2.89 درہم فی لیٹر دستیاب تھا اس کی نئی قیمت 3.02 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
فیول پرائس کمیٹی کے اعلان کردہ نئے نرخوں کے مطابق پٹرول ای پلس 91 اضافے کے بعد اب 2.95 فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ جو جولائی میں 2.81 درہم فی لیٹر میں فروخت کیا جارہا تھا۔
أسعار الوقود الشهرية: أسعار الوقود لشهر أغسطس 2023 وفقاً للجنة متابعة أسعار الجازولين والديزل في #الإمارات
⛽ Monthly Fuel Price Announcement: August 2023 fuel prices released by the #UAE Fuel Price Follow-up Committee pic.twitter.com/smSoYC2c7G
— Emarat (امارات) (@EmaratOfficial) July 31, 2023
ڈیزل جو گزشتہ ماہ 2.76 درہم فی لیٹر میں دستیاب تھا اب 2.95 درہم فی لیٹر میں فروخت کیا جائے گا۔