بھارت کی ریاست تلنگانہ میں پچھلے چند دنوں سے طوفانی بارشیں جاری ہیں، ندیاں اور نالے بپھرنے کے باعث راستہ عبور کرتے ہوئے ایک شخص بائیک سمیت پانی میں بہہ گیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ان دنوں بہت زیادہ بارشیں ہورہی ہیں جس سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے اور عام راستے بھی ندی نالے کا منظر پیش کررہے ہیں جن سے راہگیروں کا گزرنا مشکل ہوگیا ہے۔
ہنمکنڈہ ضلع کے کنارم ندی کو ایک شخص اپنی بائیک سمیت پار کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ پانی کے ریلے میں وہ اپنا توازن برقرار نہیں رکھ سکا اور اپنی موٹر سائیکل سمیت بہہ گیا۔
کنارم ندی میں بہنے والے شخص کی شناخت مہیندرکے نام سے ہوئی ہے جس کی اطلاع پولیس کو بھی دی جاچکی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ماہی گیروں کی مدد سے مہیندر کی تلاش شروع کردی ہے۔
https://twitter.com/K2Kumari/status/1684533383597379584?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1684533383597379584%7Ctwgr%5E5731e23dcd745ae5810e4c6eb6ecff3c02c6e7c6%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furduleaks.com%2Ftelangana%2Fman-with-bike-swept-away-in-water-in-telangana-hanamkunda-district-watch-video-195034%2F
واضح رہے کہ تلنگانہ میں بہت زیادہ برسات کے سبب سڑکوں پر پانی بہہ رہا ہے پانی میں بہہ جانے کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔