ویڈیو: منگنی کی تقریب میں دولہے کا اچانک انتقال

مصر میں منگنی کی تقریب میں 22 سالہ دولہا صہیب خالد انتقال کرگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر میں منگنی کی تقریب کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دولہے صہیب خالد کو اپنی منگیتر کے ساتھ رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

صہیب خالد کو اچانک دل کا دورہ پڑا انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

طبی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ نوجوان کی موت خون کی گردش میں کمی اور دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ صہیب خوش اخلاقی کے سبب مشہور تھا وہ کافی دنوں سے اپنی منگنی کی تقریب کی تیاریوں میں مصروف عمل تھا۔

نوجوان دولہے کی اچانک موت پر تقریب غم میں بدل گئی اور تقریب میں شریک افراد بھی افسردہ ہوگئے۔