عینا آصف نے خوبصورت جلد اور بالوں کا راز بتا دیا

عینا آصف

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف نے خوبصورت جلد اور بالوں کا راز بتادیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں ’ثمن‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ عینا آصف نے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی جس میں انہوں نے جلد اور خوبصورت بالوں سے متعلق اظہار خیال کیا۔

عینا آصف نے کہا کہ ’میری جلد پر چھوٹے چھوٹے دانے ہوگئے تھے جو ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے بھی تھے اور میں میک اپ کرکے سو جایا کرتی تھی۔‘

اداکارہ نے کہا کہ میں اتنا کہوں گی کہ آپ اپنی اسکن برباد نہیں کریں جتنی بھی نیند آرہی ہو منہ ضرور دھو کر سوئیں اگر ایسا نہیں کریں گے تو چہرے پر بڑے دانے ابھر سکتے ہیں۔

عینا آصف نے بتایا کہ ’وہ جتنی بھی تھکی ہوتی ہیں لیکن اب اپنا میک ضرور اتار کر سوتی ہیں۔‘

بالوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ ’بالوں میں ایلوویرا لگاتی ہیں، جب بالوں میں کچھ نہیں لگا ہوا تو شیمپو نہیں کرتی، ایلو ویرا یا تیل لگانے کے بعد ہی بالوں کو دھوتی ہوں۔‘

عینا آصف نے کہا کہ ’گرمیوں میں روزانہ شیمپو کرتی ہوں لیکن سردیوں میں دو دن کے بعد شیمپو کرتی ہوں۔’

انہوں نے کہا کہ بالوں میں کوکونٹ آئل لگاتی ہیں اور ایلوویرا کو بلینڈر میں ڈال کر وٹامن سی یا ای کے کیپسول اور کیسٹر آئل ملا کر ماسک بنالیتی ہوں، اس کو لگانے کے بعد سوکھنے دیتی ہوں پھر شیمپو کرتی ہوں۔‘