سیلاب بھی شادی میں رکاوٹ نہیں بن سکا، ویڈیو وائرل

سیلاب شادی

فلپائن میں سیلاب بھی شادی کی تقریب میں رکاوٹ نہیں بن سکا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فلپائن میں سیلاب سے متاثرہ چرچ میں شادی کی تقریب ہوئی نوبیاہتا جوڑے سمیت باراتی ٹخنوں تک پانی میں بھیگے رہے جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

دلہن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم نے سیلاب کے دوران ہی شادی کی تقریب کو انجام دینے کا فیصلہ کیا چاہے کچھ بھی ہو۔

جوڑے نے اعتراف کیا کہ ان کی شادی سے پہلے کچھ دن پہلے سمندری طوفان میں شدت تھی تاہم اس نے ہمیں شادی کرنے سے نہیں روکا۔ یہاں تک کہ ان کے مہمان بھی ان کے عزم کا مشاہدہ کرنے کے لیے سیلاب زدہ چرچ میں آئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا کہ اگر کچھ مہمانوں نے صورتحال کی وجہ سے آنے سے انکار کر دیا۔ اہم بات یہ ہے کہ ہم شادی کرنا چاہتے تھے، ہم دونوں وہاں موجود تھے اور ہمارے گھر والے ہمارے ساتھ تھے۔