مکہ مکرمہ : مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کو غسل دینے کے لیے بیت اللہ شریف کے دروازہ کھول دیا گیا، خانہ کعبہ کو آبِ زم زم ، عرقِ گلاب سے غسل دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں غسلِ کعبہ کی سالانہ روح پرور تقریب جاری ہے، اس موقع پر بیت اللہ شریف کا دروازہ کھول دیا گیا۔
ڈپٹی گورنر ملکہ شہزادہ بدر بن سلطان شاہ سلمان کی جانب سے خانہ کعبہ کو آبِ زم زم ، عرقِ گلاب سے غسل دیا۔
The Deputy Governor and Sheikh Sudais in addition to other dignitaries exit the Ka'abah during the Annual Cleaning Ceremony pic.twitter.com/os1KjiuaRW
— (@HaramainInfo) August 2, 2023
خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو عرقِ گلاب، عطر ، آبِ زمزم اور مُشک سے دھویا جا رہا ہے ، جس کے بعد کھجور کے پتوں سے خانہ کعبہ کے فرش اور دیواروں کو خُشک کیا جائے گا۔
The Door of the Ka'abah was opened earlier this morning for the Annual Cleaning Ceremony pic.twitter.com/lVlqnE3nKp
— (@HaramainInfo) August 2, 2023
غسل کی تقریب میں گورنر مکہ شہزادہ خال بن فیصل اور او آئی سی سربراہ سمیت اعلی حکام بھی شریک ہیں۔
حرمین انتظامیہ کےمطابق خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب کی تقریب چار گھنٹے جاری رہے گی۔۔
خیال رہے بانی مملکت شاہ عبدالعزیزاپنےعہدمیں غسل کعبہ کی رسم اداکرتےتھے ، ان کے بعد حکمراں بیٹے شاہ سلمان بن عبدالعزیز تک اس کی پابندی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ خانہ کعبہ کو ہر نئے ہجری سال کی 15 تاریخ کو غسل دیا جاتا ہے۔
غسلِ کعبہ کی یہ مقدس روایت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے چلی آ رہی ہے، بعض روایات کے مطابق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سال میں دو بار کعبہ کو غسل دیا کرتے تھے تاہم گزشتہ چند برسوں سے خانہ کعبہ کے غسل کی یہ تقریب سال میں صرف ایک بار کی جاتی ہے۔