اسلام آباد: وزارت داخلہ نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنیوالے 2016 پاکستانیوں کی نشاندہی کی اور بتایا ان افراد کی نشاندہی پر 104 اسمگلرز اور ایجنٹ گرفتار کیے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وزارت داخلہ نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنیوالے کے حوالے سے تحریری جواب کرایا۔
جس میں جعلی دستاویزات پر سفر کرنیوالے 2016 پاکستانیوں کی نشاندہی کرتےہوئے بتایا گیا کہ جعلی دستاویزات پرسفر کرنیوالے 971 افراد کیخلاف مقدمات درج کیے۔
وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ جعلی دستاویزات پرسفر کرنےوالے افرادکی نشاندہی پر 104اسمگلرز اور ایجنٹ گرفتار کیے جبکہ جعلی دستاویزات پرسفر میں سہولت کاری میں ملوث 7 ائیرلائن اسٹاف کو گرفتار کیا گیا۔
تحریری جواب میں بتایا گیا کہ 2020سے2023 تک تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئےکئی اقدامات کئے اور 470 انسانی اسمگلروں کو گرفتار ، 364کو سزائیں اور889 کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔