زہر خورانی کے متعدد واقعات کے بعد ریسٹورنٹ سیل

متحدہ عرب امارات میں زہر خورانی کے کئی واقعات سامنے آنے کے بعد ابو ظہبی کے ایک ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں ایک معروف ہوٹل ’’بوابہ الراحہ‘‘ میں زہر خورانی کے کئی واقعات منظر عام پر آئے جہاں کھانا کھانے کے بعد گاہکوں کی طبعیت بگڑ گئی اور انہیں اسپتال تک داخل ہونا پڑا۔

ان واقعات میں مسلسل اضافے کے بعد یو اے ای کا متعلقہ محکمہ حرکت میں آیا اور مذکورہ ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا ہے جس کی وجہ صحت عامہ کے قوانین کی خلاف ورزی بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ ہوٹل میں مرغی کا گوشت نامناسب درجہ حرارت پر ذخیرہ کیے جانے کے باعث ایک خاص قسمکا بیکٹریا اس گوشت سے بنائی جانے والی خوراک میں شامل ہوگیا جس کو کھانے والے زہر خورانی کا شکار ہوئے۔

ابوظبی کی ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مطلوبہ تقاضے مکمل کرنے تک ریسٹورنٹ سیل رہے گا۔