حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے پر سوشل میڈیا صارفین بھی برہم ہیں اور وہاں تنقید کا سیلاب آگیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگ بھگ 20 روپے یکمشت اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سیاسی جماعتوں سمیت سماجی، کاروباری تنظیموں ہر طبقہ فکر کے افراد کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی تنقید کا طوفان برپا ہوگیا اور صارفین حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے طنزیہ ٹویٹس کر رہے ہیں۔
اظہر محمد خان نامی صارف نے طنز کیا کہ ’اگر حکومت چاہتی تو پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ بھی کر سکتی تھی مگر صرف غریبوں کے احساس کی وجہ سے سے ایسا نہیں کیا۔ حکومت کا شکریہ تو بنتا ہے۔
اگر حکومت چاہتی تو پیٹرول کی قیمت میں 20 روپیے کا اضافہ بھی کر سکتی تھی مگر صرف غریبوں کے احساس کی وجہ سے ایسا نہی کیا۔ حکومت کا شُکریہ تو بنتا ہے 🤷♂️
— Azhar M Khan (@AzharMKhan3) August 1, 2023
بروکن نیوز نامی پیروڈی اکاؤنٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے فرضی بیان منسوب کرتے ہوئے لکھا کہ ’صرف اسٹاک ایکسچینج اوپر لے جانے والی حکومت ہماری ہے، پیٹرول مہنگا کرنے والی حکومت ہماری نہیں ہے۔‘
صرف سٹاک ایکسچینج اوپر لیجانے والی حکومت ہماری ہے، پیٹرول مہنگا کرنے والی حکومت ہماری نہیں ہے۔ pic.twitter.com/YfwunAqbHq
— Broken News (@NewsParodyPk) August 1, 2023
صاعقہ خان نے صدیق جان کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا اور لکھا کہ ’حکومت چاہتی تو کل رات کو قیمتیں بڑھا سکتی تھی لیکن بڑے میاں صاحب کو عوام کی بہت فکر تھی، انہوں نے کہا کہ اگر رات کو اعلان کیا تولوگ سوئیں گے کیسے؟ پھر فیصلہ کیا گیا جب صبح چار بجے سونے والے بھی نیند پوری کر کے جاگ جائیں تو اعلان کیا جائے، اس احساس کا شکریہ میاں صاحب!‘
حکومت چاہتی تو کل رات کو قیمتیں بڑھا سکتی تھی لیکن بڑے میاں صاحب کو عوام کی بہت فکر تھی، انہوں نے کہا کہ اگر رات کو اعلان کیا تولوگ سوئیں گےکیسے؟💔😢
پھر فیصلہ کیا گیا جب صبح 4 بجے سونے والے بھی نیند پوری کرکے جاگ جائیں تو اعلان کیا جائے،
اس احساس کا شکریہ میاں صاحب 🙏— Siddique Jan (@SdqJaan) August 1, 2023
حکومت کی iMF کے ہاتھوں مجبوری اپنی جگہ لیکن
مہنگے پیٹرول کو سستا نہیں کہہ سکتے— Ikhtiar Wali (@ikhtiarwali) August 1, 2023
آمنہ زبیر نامی ٹوئٹر صارف نے سائیکل پر بیٹھنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’کہا تھا سب کو کہ سائیکل چلانا سیکھ لیں لیکن نہیں۔ پٹرول کی قیمتوں میں 20 روپے اضافہ، گُڈ گورننس کے دور میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔‘
خیبر پختونخوا کی صوبائی اسبملی کے رُکن اختیار ولی نے لکھا کہ ’حکومت کی آئی ایم ایف کے ہاتھوں مجبوری اپنی جگہ لیکن مہنگے پیٹرول کو سستا نہیں کہہ سکتے۔‘
حکومت کی iMF کے ہاتھوں مجبوری اپنی جگہ لیکن
مہنگے پیٹرول کو سستا نہیں کہہ سکتے— Ikhtiar Wali (@ikhtiarwali) August 1, 2023
ایک اور صارف آر اے شہزاد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’پیٹرول کی قیمت میں 19.95 روپے اضافہ، ڈیزل کی قیمت میں 19.90 روپے اضافہ، حکومت ختم ہونے میں ہفتہ رہ گیا ہے اور آپ الیکشن میں جانے کی تیاری چیک کیجیے۔‘
پیٹرول کی قیمت میں 19.95 روپے اضافہ
ڈیزل کی قیمت میں 19.90 روپے اضافہ
حکومت ختم ہونے میں ہفتہ رہ گیا ہے اور آپ الیکشن میں جانے کی تیاری چیک کیجئے
— RAShahzaddk (@RShahzaddk) August 1, 2023
ڈاکٹر منصور کلاسرا نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’حکومت کو بولیں روز روز بجلی پٹرول ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر ہمیں سسک سسک کر مارنے کے بجائے ایک ہی دفعہ زہر کے ٹیکے لگا دیں۔