انگلش لیگ دی ہنڈریڈ کا آج سے آغاز ہو رہا ہے جو 27 اگست تک جاری رہے گا اس لیگ میں 6 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
انگلش کرکٹ لیگ دی ہنڈریڈ کا آج سے آغاز ہو رہا ہے جس میں پاکستان کے 6 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے جن میں اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، زمان خان، شاداب خان، احسان اللہ اور اسامہ میر مختلف ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔
شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف انگلش لیگ میں سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیک ہسی کی ٹیم ویلش فائر کی طرف سے کھیلیں گے جب کہ اسامہ میر اور زمان خان مانچسٹر اوریجنلز اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان برمنگھم فینکس اور نوجوان پیسر احسان اللہ اوول انوینسیبلز کی نمائندگی کریں گے۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیک ہسی نے 2 سال بعد دوبارہ دی ہنڈریڈ لیگ کی معروف فرنچائز ویلش فائر میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے مارچ میں ڈرافٹنگ میں حصہ لیا اور 2 پاکستانی فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی کو ایک لاکھ یورو یعنی (2 کروڑ 76 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) جبکہ حارث رؤف 60،000 پاؤنڈ یعنی (22 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کی ریزرو قیمت پر منتخب کیا تھا۔
27 اگست تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 24 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 27 اگست کو لارڈز میں منعقد ہوگا، گزشتہ سال دی ہنڈریڈ کے دوسرے ایڈیشن کو 5 لاکھ سے زائد شائقین کرکٹ نے دیکھا تھا اور رواں سال لیگ کی مقبولیت کے باعث اس کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔